Sunday, April 10, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:642, Total Hadith no: 3178


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
داؤد علیہ السلام کا نماز روزہ اللہ کو سب سے زیادہ پسند ہونے کا بیان
حدیث نمبر
3178
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ الصِّيَامِ إِلَی اللَّهِ صِيَامُ دَاوُدَ کَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا وَأَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَی اللَّهِ صَلَاةُ دَاوُدَ کَانَ يَنَامُ نِصْفَ اللَّيْلِ وَيَقُومُ ثُلُثَهُ وَيَنَامُ سُدُسَهُ
قتیبہ بن سعید سفیان عمرو بن دینار عمرو بن اوس ثقفی حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سب سے زیادہ پسندیدہ روزہ ﷲ تعالیٰ کو داؤد علیہ السلام کا روزہ تھا وہ ایک دن چھوڑ کر روزہ رکھا کرتے تھے اور سب سے پسندیدہ نماز ﷲ تعالیٰ کو داؤد علیہ السلام کی نماز تھی- وہ آدھی رات تک سوتے تہائی رات عبادت کرتے اور رات کے چھٹے حصہ میں آرام فرماتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment