کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3374
حَدَّثَنِا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ قَالَ أُنْبِئْتُ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ أُمُّ سَلَمَةَ فَجَعَلَ يُحَدِّثُ ثُمَّ قَامَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُمِّ سَلَمَةَ مَنْ هَذَا أَوْ کَمَا قَالَ قَالَ قَالَتْ هَذَا دِحْيَةُ قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ ايْمُ اللَّهِ مَا حَسِبْتُهُ إِلَّا إِيَّاهُ حَتَّی سَمِعْتُ خُطْبَةَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْبِرُ جِبْرِيلَ أَوْ کَمَا قَالَ قَالَ فَقُلْتُ لِأَبِي عُثْمَانَ مِمَّنْ سَمِعْتَ هَذَا قَالَ مِنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ
عباس بن ولید، معتمر، ابومعتمر، حضرت ابوعثمان انہوں نے کہا کہ مجھے خبر ملی کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوئے جبکہ آپ کے پاس ام سلمہ بیٹھی ہوئیں تھیں، پس جبریل سے باتیں کرنے لگے- اسکے بعد اٹھ کر چلے گئے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ام سلمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے پوچھا یہ کون تھے؟ انہوں نے کہا دحیہ تھے، حضرت ام سلمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں ﷲ تعالی کی قسم میں انکو بس دحیہ سمجھی جب میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو خطبہ دیتے وقت جبریل کی اطلاع پائی تب سمجھی کہ دحیہ یہی جبریل ہیں (راوی نے کہا) میں نے ابوعثمان سے دریافت کیا کہ تم نے یہ حدیث کس سے سنی ہے انہوں نے کہا اسامہ بن زید سے میں نے خود سنا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment