Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:907,Total no:3443


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
حضرت جعفر بن ابی طالب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ہاشمی کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر
3443
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ دِينَارٍ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْجُهَنِيُّ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّاسَ کَانُوا يَقُولُونَ أَکْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَإِنِّي کُنْتُ أَلْزَمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشِبَعِ بَطْنِي حَتَّی لَا آکُلُ الْخَمِيرَ وَلَا أَلْبَسُ الْحَبِيرَ وَلَا يَخْدُمُنِي فُلَانٌ وَلَا فُلَانَةُ وَکُنْتُ أُلْصِقُ بَطْنِي بِالْحَصْبَائِ مِنْ الْجُوعِ وَإِنْ کُنْتُ لَأَسْتَقْرِئُ الرَّجُلَ الْآيَةَ هِيَ مَعِي کَيْ يَنْقَلِبَ بِي فَيُطْعِمَنِي وَکَانَ أَخْيَرَ النَّاسِ لِلْمِسْکِينِ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ کَانَ يَنْقَلِبُ بِنَا فَيُطْعِمُنَا مَا کَانَ فِي بَيْتِهِ حَتَّی إِنْ کَانَ لَيُخْرِجُ إِلَيْنَا الْعُکَّةَ الَّتِي لَيْسَ فِيهَا شَيْئٌ فَنَشُقُّهَا فَنَلْعَقُ مَا فِيهَا
احمد محمد ابن ابی ذئب سعید المقبری حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ ابوہریرہ بہت حدیثیں بیان کرتے ہیں اصل وجہ یہ ہے کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں پیٹ بھرنے کے لئے ہر وقت لگا رہتا تھا خمیری نان اور لباس فاخرہ پہننے کو نہ ملتا تھا اور لونڈی غلام میری خدمت کے لئے میرے پاس نہ تھے اور بھوک کے مارے پیٹ پر پتھر باندھ لیتا تھا بعض آیتوں کے معنی مجھے معلوم ہوتے تھے لیکن اس کے باوجود بعض لوگوں سے میں اس لئے دریافت کرتا تھا کہ کوئی شخص مجھے اپنے گھر لے جا کر کھانا کھلا دے مساکین کے ساتھ سب سے زیادہ سلوک کرنے والے جعفر بن ابی طالب تھے وہ مجھے اپنے ساتھ لے جایا کرتے اور جو کچھ ان کے گھر میں موجود ہوتا وہ مجھ کو کھلا دیا کرتے وہ میرے پاس کپی لے آیا کرتے جس میں کچھ نہ ہونے کے سبب اس کو توڑ ڈالتے تھے پھر اس میں جو کچھ ہوتا اس کو میں چاٹ لیتا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment