Sunday, April 10, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:641, Total Hadith no: 3177


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
آیت کریمہ اور ہم نے داؤد کو زبور مرحمت فرمائی کا بیان۔
حدیث نمبر
3177
حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَمْ أُنَبَّأْ أَنَّکَ تَقُومُ اللَّيْلَ وَتَصُومُ النَّهَارَ فَقُلْتُ نَعَمْ فَقَالَ فَإِنَّکَ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِکَ هَجَمَتْ الْعَيْنُ وَنَفِهَتْ النَّفْسُ صُمْ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَذَلِکَ صَوْمُ الدَّهْرِ أَوْ کَصَوْمِ الدَّهْرِ قُلْتُ إِنِّي أَجِدُ بِي قَالَ مِسْعَرٌ يَعْنِي قُوَّةً قَالَ فَصُمْ صَوْمَ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام وَکَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا وَلَا يَفِرُّ إِذَا لَاقَی
خلاد بن یحییٰ مسعر حبیب بن ابی ثابت ابوالعباس حضرت عبد ﷲ بن عمرو بن العاص رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا مجھے یہ اطلاع (صحیح) نہیں ملی کہ تم رات بھر نماز پڑھتے ہو اور دن کو روزہ رکھتے ہو میں نے عرض کیا ہاں (صحیح ہے) آپ نے فرمایا ایسا کرو گے تو آنکھیں کمزور ہو جائیں اور جی تھک جائے گا ہر مہینہ میں تین روزے رکھ لیا کرو یہ تمام عمر کے روزے ہو جائیں گے یا یہ فرمایا کہ عمر بھر کے روزوں کی طرح ہو جائیں گے میں نے عرض کیا کہ میں اپنے میں محسوس کرتا ہوں مسعر نے کہا یعنی قوت تو آپ نے فرمایا پھر داؤد علیہ السلام کا روزہ رکھو وہ ایک دن چھوڑ کر روزہ رکھتے تھے اور دشمن سے مقابلہ کے وقت کبھی بھاگتے نہ تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment