کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
بنی اسرائیل کے واقعات کا بیان
حدیث نمبر
3206
حَدَّثَنِا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنِي مَعْمَرٌ وَيُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَائِشَةَ وَابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَا لَمَّا نَزَلَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَفِقَ يَطْرَحُ خَمِيصَةً عَلَی وَجْهِهِ فَإِذَا اغْتَمَّ کَشَفَهَا عَنْ وَجْهِهِ فَقَالَ وَهُوَ کَذَلِکَ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَی الْيَهُودِ وَالنَّصَارَی اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ يُحَذِّرُ مَا صَنَعُوا
بشر بن محمد عبد ﷲ معمرو یونس زہری عبید ﷲ بن عبد ﷲ حضرت ابن عباس و حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو حالت نزع شروع ہوئی تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چادر منہ پر ڈال لی پھر جب بری معلوم ہوتی تو اسے چہرہ مبارک سے ہٹا دیا اور آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اسی حالت میں فرمایا کہ یہود و نصاری پر ﷲ تعالیٰ کی لعنت ہو کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم ان کے اس فعل سے (مسلمانوں کو) بچانا چاہتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment