کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
آیت کریمہ بیشک یوسف اور ان کے بھائیوں (کے قصہ) میں پوچھنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں کا بیان۔
حدیث نمبر
3147
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ أَنْجِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ اللَّهُمَّ أَنْجِ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَکَ عَلَی مُضَرَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا سِنِينَ کَسِنِي يُوسُفَ
الیمان شعیب ابوالزناد اعرج حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے (دعا کے طور پر) فرمایا اے ﷲ عیاش بن ابوربیعہ کو (کفار کے ظلم سے) نجات عطا فرما اے ﷲ سلمہ بن ہشام کو بھی نجات عطا فرما اے ﷲ ولید بن ولید کو چھٹکارا دے اے ﷲ کمزور مسلمانوں کو بھی نجات عطا فرما اے ﷲ (قبیلہ) مضر پر اپنی گرفت سخت فرما اے ﷲ ظالموں پر یوسف علیہ السلام کے زمانہ کی سی قحط سالیاں نازل فرما-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment