Saturday, April 9, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:598, Total Hadith no: 3134


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
آیت کریمہ کیا تم یعقوب کی وفات کے وقت موجود تھے۔
حدیث نمبر
3134
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ سَمِعَ الْمُعْتَمِرَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَکْرَمُ النَّاسِ قَالَ أَکْرَمُهُمْ أَتْقَاهُمْ قَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُکَ قَالَ فَأَکْرَمُ النَّاسِ يُوسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ خَلِيلِ اللَّهِ قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُکَ قَالَ فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونِي قَالُوا نَعَمْ قَالَ فَخِيَارُکُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُکُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا
اسحق بن ابراہیم معتمر عبید ﷲ سعید بن ابوسعید مقبری حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا سب سے زیادہ معزز لوگ کون ہیں؟ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جو ﷲ سے سب سے زیادہ ڈرتا ہو لوگوں نے کہا ہم یہ نہیں پوچھ رہے ہیں تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے زیادہ معزز یوسف نبی ﷲ بن نبی ﷲ بن نبی ﷲ بن خلیل ﷲ ہیں لوگوں نے کہا یہ بھی نہیں پوچھ رہے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تو کیا تم عرب کے خاندانوں کے متعلق پوچھ رہے ہو؟ انہوں نے کہا ہاں! آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا زمانہ جاہلیت میں جو لوگ اچھے تھے وہ اسلام میں بھی اچھے ہیں بشرطیکہ علم دین حاصل کریں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment