کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
آیت کریمہ اور کتاب میں اسمٰعیل کا ذکر کرو۔
حدیث نمبر
3133
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی نَفَرٍ مِنْ أَسْلَمَ يَنْتَضِلُونَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاکُمْ کَانَ رَامِيًا ارْمُوا وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلَانٍ قَالَ فَأَمْسَکَ أَحَدُ الْفَرِيقَيْنِ بِأَيْدِيهِمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَکُمْ لَا تَرْمُونَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَرْمِي وَأَنْتَ مَعَهُمْ قَالَ ارْمُوا وَأَنَا مَعَکُمْ کُلِّکُمْ
قتیبہ بن سعید حاتم یزید بن ابوعبید حضرت سلمہ بن الاکوع رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا گزر بنو اسلم کے کچھ افراد کے پاس سے ہوا وہ اس وقت تیر اندازی کر رہے تھے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے بنو اسمٰعیل! تیر اندازی کئے جاؤ کیونکہ تمہارے والد (اسمٰعیل) بڑے تیر انداز تھے اور میں (اس تیر اندازی میں) فلاں لوگوں کی طرف ہوں سلمہ رضی ﷲ عنہا کہتے ہیں (یہ سن کر) دوسرے فریق نے فورا ہاتھ روک لیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم کیوں تیر اندازی نہیں کرتے انہوں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم ہم کیسے تیر اندازی کر سکتے ہیں حالانکہ آپ ان لوگوں کے ساتھ ہیں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تم تیر اندازی کرو میں تم سب کے ساتھ ہوں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment