کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3331
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ کَثِيرٍ أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ وَاسْمُهُ عُمَرُ بْنُ الْعَلَائِ أَخُو أَبِي عَمْرِو بْنِ الْعَلَائِ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِلَی جِذْعٍ فَلَمَّا اتَّخَذَ الْمِنْبَرَ تَحَوَّلَ إِلَيْهِ فَحَنَّ الْجِذْعُ فَأَتَاهُ فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَيْهِ وَقَالَ عَبْدُ الْحَمِيدِ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ الْعَلَائِ عَنْ نَافِعٍ بِهَذَا وَرَوَاهُ أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن مثنیٰ یحییٰ بن کثیر ابوغسان ابوحفص عمر بن العلاء نافع حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وسلم کھجور کی لکڑی سے ٹیک لگا کے خطبہ پڑھا کرتے تھے- جب منبر بنایا گیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف لے گئے تو یہ ستون زارو قطار رونے لگا- آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس آئے اور اپنا دست مبارک اس پر پھیرا- عبدالحمید عثمان بن عمر معاذ بن العلاء نافع سے اسی طرح روایت کرتے ہیں (نیز) ابوعاصم ابن ابی رواد نافع ابن عمر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے اسی طرح بیان کرتے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment