کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
رہن کا بیان
باب
حضرمیں گروی رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2335
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ وَلَقَدْ رَهَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِرْعَهُ بِشَعِيرٍ وَمَشَيْتُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخُبْزِ شَعِيرٍ وَإِهَالَةٍ سَنِخَةٍ وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ مَا أَصْبَحَ لِآلِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا صَاعٌ وَلَا أَمْسَی وَإِنَّهُمْ لَتِسْعَةُ أَبْيَاتٍ
مسلم بن ابراہیم ہشام قتادہ حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنی زرہ، جو کے بدلے گروی رکھی اور میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس جو کی روٹی اور بو دار چربی لے کر گیا اور میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ آل محمد صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس ایک صاع اناج کے سوا کچھ نہیں رہا حالانکہ نو گھر ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment