Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2535


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
شرطوں کا بیان
باب
مکاتب اگر آزاد کیے جانے کی شرط پربیچے جانے پر راضی ہو جائے تو کون سی شرطیں جائز ہیں۔
حدیث نمبر
2535
حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ الْمَکِّيُّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَتْ عَلَيَّ بَرِيرَةُ وَهِيَ مُکَاتَبَةٌ فَقَالَتْ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ اشْتَرِينِي فَإِنَّ أَهْلِي يَبِيعُونِي فَأَعْتِقِينِي قَالَتْ نَعَمْ قَالَتْ إِنَّ أَهْلِي لَا يَبِيعُونِي حَتَّی يَشْتَرِطُوا وَلَائِي قَالَتْ لَا حَاجَةَ لِي فِيکِ فَسَمِعَ ذَلِکَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ بَلَغَهُ فَقَالَ مَا شَأْنُ بَرِيرَةَ فَقَالَ اشْتَرِيهَا فَأَعْتِقِيهَا وَلْيَشْتَرِطُوا مَا شَائُوا قَالَتْ فَاشْتَرَيْتُهَا فَأَعْتَقْتُهَا وَاشْتَرَطَ أَهْلُهَا وَلَائَهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ وَإِنْ اشْتَرَطُوا مِائَةَ شَرْطٍ
خلاد بن یحییٰ عبدالواحد بن ایمن مکی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے پاس گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ میرے پاس بریرہ آئی جو مکاتبہ تھیں اس نے کہا اے ام المومنین مجھ کو خرید لیجئے اس لیے کہ میرے مالک کو مجھ کو بیچ دیں گے پھر مجھ کو آزاد کردیجئے حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے کہا اچھا بریرہ نے کہا میرے مالک مجھ کو نہیں بیچیں گے یہاں تک کہ میری ولاء خود لینے کے لیے شرط نہ کرلیں گے حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے کہا تو پھر مجھ کو تیری ضرورت نہیں ہے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے یہ بات سنی یا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو یہ خبر ملی تو فرمایا کہ بریرہ کے متعلق کیا بات ہے؟ اس کو خرید لو اور آزاد کرو اور ان لوگوں کو شرط کرنے کو جو بھی وہ چاہیں حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے اس کو خرید لیا اور آزاد کردیا اس کے مالکوں نے اس کی ولاء کی شرط اپنے لیے کرلی نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ولاء تو اسی کو ملے گی جو آزاد کرے اگرچہ وہ سینکڑوں شرطیں لگائیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment