Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2527


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
شرطوں کا بیان
باب
بیع میں شرطوں کا بیان۔
حدیث نمبر
2527
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ بَرِيرَةَ جَائَتْ عَائِشَةَ تَسْتَعِينُهَا فِي کِتَابَتِهَا وَلَمْ تَکُنْ قَضَتْ مِنْ کِتَابَتِهَا شَيْئًا قَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ ارْجِعِي إِلَی أَهْلِکِ فَإِنْ أَحَبُّوا أَنْ أَقْضِيَ عَنْکِ کِتَابَتَکِ وَيَکُونَ وَلَاؤُکِ لِي فَعَلْتُ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ بَرِيرَةُ إِلَی أَهْلِهَا فَأَبَوْا وَقَالُوا إِنْ شَائَتْ أَنْ تَحْتَسِبَ عَلَيْکِ فَلْتَفْعَلْ وَيَکُونَ لَنَا وَلَاؤُکِ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهَا ابْتَاعِي فَأَعْتِقِي فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ
عبد ﷲ بن مسلمہ لیث ابن شہاب عروہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ بریرہ ان کے پاس کتابت کی رقم کی ادائیگی میں مدد مانگنے کے لیے آئی اور اس نے اپنی کتاب کی رقم میں سے کچھ بھی ادا نہیں کیا تھا- اس سے حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ اپنے مالکوں کے پاس جا اگر وہ پسند کریں تو تیری کتابت کی رقم میں ادا کروں گی اور تیری ولاء مجھے حاصل ہوگی (تو ایسا کرنے کو تیار ہوں) بریرہ نے اپنے مالکوں سے جاکر بیان کیا- لیکن ان لوگوں نے انکار کیا اور کہا کہ اگر وہ ثواب کی خاطر ایسا کرنا چاہتی ہیں تو کریں لیکن حق ولاء ہم لوگوں کو رہے گا حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے یہ ماجرا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے بیان کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اس کو خرید لو اور آزا کردو اس لیے کہ ولاء کا حق تو اسی کو ہے جو آزاد کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment