Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2536


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
شرطوں کا بیان
باب
طلاق میں شرطیں لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر
2536
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ التَّلَقِّي وَأَنْ يَبْتَاعَ الْمُهَاجِرُ لِلْأَعْرَابِيِّ وَأَنْ تَشْتَرِطَ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا وَأَنْ يَسْتَامَ الرَّجُلُ عَلَی سَوْمِ أَخِيهِ وَنَهَی عَنْ النَّجْشِ وَعَنْ التَّصْرِيَةِ تَابَعَهُ مُعَاذٌ وَعَبْدُ الصَّمَدِ عَنْ شُعْبَةَ وَقَالَ غُنْدَرٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ نُهِيَ وَقَالَ آدَمُ نُهِينَا وَقَالَ النَّضْرُ وَحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ نَهَی
محمد بن عرعرہ شعبہ عدی بن ثابت ابوحازم ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص قافلہ والوں سے باہر جا کر ملے اور یہ کہ شہری دیہاتی کے لیے بیع کرے اور یہ کہ کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کی شرط کرے اور اس سے بھی منع فرمایا کہ کوئی آدمی اپنے بھائی کی قیمت پر قیمت لگائے اور دلالی اور تصریہ (تھن میں دودھ چھوڑ دینا تاکہ بیچنے کے وقت معلوم ہو کہ یہ جانور دودھ بہت دیتا ہے) سے بھی منع فرمایا تھا معاذ اور عبدالصمد نے شعبہ سے اس کے متابع حدیث روایت کی اور غندر اور عبدالرحمن کی روایت میں نہی کا لفظ ہے (یعنی منع کیا گیا) اور آدم نے نہینا کا لفظ بیان کیا یعنی ہم کو منع کیا گیا اور نضر اور حجاج بن منہال نے نہی کا لفظ استعمال کیا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment