Tuesday, February 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2166


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھیتی اور بٹائی کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں
باب
کھیتی کی حفاظت کیلئے کتا پالنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2166
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَمْسَکَ کَلْبًا فَإِنَّهُ يَنْقُصُ کُلَّ يَوْمٍ مِنْ عَمَلِهِ قِيرَاطٌ إِلَّا کَلْبَ حَرْثٍ أَوْ مَاشِيَةٍ قَالَ ابْنُ سِيرِينَ وَأَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا کَلْبَ غَنَمٍ أَوْ حَرْثٍ أَوْ صَيْدٍ وَقَالَ أَبُو حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَلْبَ صَيْدٍ أَوْ مَاشِيَةٍ
معاذ بن فضالہ، ہشام، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے کتا پالا، تو روزانہ اس کے عمل سے ایک ایک قیراط ثواب میں سے کمی ہوتی رہتی ہے، مگر یہ کہ کھیتی یا جانوروں کی حفاظت کیلئے ہو، اور ابن سیرین اور ابوصالح نے ابوہریرہ سے وہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، مگر بکریوں کھیتی یا شکار کے لئے- اور ابوحازم نے بواسطہ ابوہریرہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا شکار کیلئے یا جانور کی حفاظت کے لئے ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment