Tuesday, February 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2183


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھیتی اور بٹائی کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں
باب
اصحاب نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کاشتکاری اور پھلوں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے۔
حدیث نمبر
2183
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانُوا يَزْرَعُونَهَا بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالنِّصْفِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا أَوْ لِيَمْنَحْهَا فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ فَلْيُمْسِکْ أَرْضَهُ وَقَالَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو تَوْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا أَوْ لِيَمْنَحْهَا أَخَاهُ فَإِنْ أَبَی فَلْيُمْسِکْ أَرْضَهُ
عبید ﷲ بن موسی، اوزاعی، عطا ء جابر سے روایت کرتے ہیں کہ ہم لوگ تہائی، چوتھائی اور نصف پیداوار پر کھیتی کیا کرتے تھے، تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس کے پاس زمین ہو وہ خود اس میں کاشت کرے، یا کسی کو دیدے، اور اگر یہ بھی نہیں کیا تو اپنی زمین یوں ہی پڑی رہنے دے اور ربیع بن نافع ابوتوبہ نے کہا، مجھ سے معاویہ نے بواسطہ  یحیی ابوسلمہ ابوہریرہ بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کے پاس زمین ہو، وہ خود اس میں کاشت کرے یا اپنے بھائی کو دیدے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو زمین یوں ہی پڑ ی رہنے دے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment