کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مساقات کا بیان
باب
کھجور کے باغ میں کسی شخص کے گزرنے کا راستہ ہو یا پانی کا کوئی چشمہ ہو۔
حدیث نمبر
2218
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ مَوْلَی ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَخَّصَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا مِنْ التَّمْرِ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ أَوْ فِي خَمْسَةِ أَوْسُقٍ شَکَّ دَاوُدُ فِي ذَلِکَ
یحیی بن قزعہ، مالک، داؤد بن حصین، ابوسفیان (ابو احمد کے غلام) حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اندازے سے خشک کھجور کے عوض پانچ وسق یا پانچ وسق سے کم میں (داؤد کو شک ہوا) بیع عرایا کی اجازت دی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment