کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قرض لینےاور قرض ادا کرنے اور تصرف سے روک دینے اور مفلس ہوجانے کا بیان
باب
اونٹ قرض لینے کا بیان۔
حدیث نمبر
2225
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا سَلَمَةُ بْنُ کُهَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بِمِنًی يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا تَقَاضَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَغْلَظَ لَهُ فَهَمَّ بِهِ أَصْحَابُهُ فَقَالَ دَعُوهُ فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا وَاشْتَرُوا لَهُ بَعِيرًا فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ وَقَالُوا لَا نَجِدُ إِلَّا أَفْضَلَ مِنْ سِنِّهِ قَالَ اشْتَرُوهُ فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ فَإِنَّ خَيْرَکُمْ أَحْسَنُکُمْ قَضَائً
ابوالولید، شعبہ، سلمہ، بن کہیل، ابوسلمہ ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے تقاضا کیا اور سختی سے پیش آیا تو آپ کے صحا بہ نے اس کے مارنے کا ارداہ کیا، آپ نے فرمایا اس کو چھوڑ دو حق والا اسی طرح با تیں کرتا ہے اس کیلئے ایک اونٹ خرید لو اور اس کو دے دو لوگوں نے عرض کیا اس سے زیادہ سن (عمر) کا اونٹ ملتا ہے آپ نے فرمایا خرید کر اسے دے دو تم میں بہتر وہ شخص ہے جو اچھے طور پر ادا کرے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment