کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
رہن کا بیان
باب
اگر کوئی شخص اپنے غلام سے کہے کہ وہ اللہ کے لیے ہے اور آزادی اور آزاد ی میں گواہ مقرر کرنے کی نیت کرے۔
حدیث نمبر
2357
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ قَيْسٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا قَدِمْتُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ فِي الطَّرِيقِ يَا لَيْلَةً مِنْ طُولِهَا وَعَنَائِهَا عَلَی أَنَّهَا مِنْ دَارَةِ الْکُفْرِ نَجَّتِ قَالَ وَأَبَقَ مِنِّي غُلَامٌ لِي فِي الطَّرِيقِ قَالَ فَلَمَّا قَدِمْتُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَايَعْتُهُ فَبَيْنَا أَنَا عِنْدَهُ إِذْ طَلَعَ الْغُلَامُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ هَذَا غُلَامُکَ فَقُلْتُ هُوَ حُرٌّ لِوَجْهِ اللَّهِ فَأَعْتَقْتُهُ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ لَمْ يَقُلْ أَبُو کُرَيْبٍ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ حُرٌّ
عبید ﷲ بن سعید، ابواسامہ، اسماعیل، قیس، حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ جب میں نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچا تو میں نے راستہ میں یہ شعر کہےدرا زی شب اور اس کی سختیوں سے شکایت ہے
مگریہ کہ دارالکفر سے اس نے نجات دلائی پھر انہوں نے بیان کیا کہ میرا غلام راستے ہی سے بھاگ گیا جب میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچا تو میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی اس وقت میرا غلام آ نکلا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ابوہریرہ یہ تیرا غلام ہے تو میں نے کہا وہ ﷲ کی رضا کے لیے آزاد ہے اور میں نے اس کو آزاد کر دیا ابوکریب نے ابواسامہ سے جو روایت کی اس میں یہ نہیں بیان کیا کہ وہ آزاد ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment