کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
قبضہ کی ہوئی یا بغیر قبضہ کی ہوئی اور تقسیم کی ہوئی اور بغیر تقسیم کی ہوئی چیز کے ہبہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2425
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِشَرَابٍ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلَامٌ وَعَنْ يَسَارِهِ أَشْيَاخٌ فَقَالَ لِلْغُلَامِ أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَ هَؤُلَائِ فَقَالَ الْغُلَامُ لَا وَاللَّهِ لَا أُوثِرُ بِنَصِيبِي مِنْکَ أَحَدًا فَتَلَّهُ فِي يَدِهِ
قتیبہ مالک ابوحازم سہل بن سعد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس پینے کی کوئی چیز لائی گئی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں طرف ایک کم سن لڑکا تھا اور بائیں طرف بوڑھے لوگ تھے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس لڑکے سے فرمایا کیا تو اجازت دیتا ہے کہ میں ان لوگوں کو دے دوں اس لڑکے نے کہا خدا کی قسم میں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے جھوٹے سے اپنے حصہ میں اپنے اوپر کسی کو ترجیح نہ دوں گا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے وہ پیالہ اس لڑکے کے ہاتھ میں زور سے رکھ دیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment