کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
کتنے آدمیوں کی نیک چلنی کی شہادت کا فی ہے۔
حدیث نمبر
2459
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مُرَّ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَنَازَةٍ فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا فَقَالَ وَجَبَتْ ثُمَّ مُرَّ بِأُخْرَی فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا شَرًّا أَوْ قَالَ غَيْرَ ذَلِکَ فَقَالَ وَجَبَتْ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قُلْتَ لِهَذَا وَجَبَتْ وَلِهَذَا وَجَبَتْ قَالَ شَهَادَةُ الْقَوْمِ الْمُؤْمِنُونَ شُهَدَائُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ
سلیمان بن حرب حماد بن زید ثابت انس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کا ذکر خیا کیا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا واجب ہو گئی پھر ایک دوسرا جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کی برائی بیان کی یا اس کے علاوہ کوئی اور لفظ بیان کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ واجب ہو گئی لوگوں نے عرض کیا یا رسول ﷲ! آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق بھی فرمایا کہ واجب ہو گئی اور دوسرے کے متعلق بھی فرمایا کہ واجب ہو گئی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسلمان زمین پر ﷲ کے گواہ ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment