Tuesday, February 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2221


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قرض لینےاور قرض ادا کرنے اور تصرف سے روک دینے اور مفلس ہوجانے کا بیان
باب
کوئی شخص قرض کوئی چیز خریدے اور اسکے پاس قیمت نہ ہو یا اس وقت موجود نہ ہو۔
حدیث نمبر
2221
حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ تَذَاکَرْنَا عِنْدَ إِبْرَاهِيمَ الرَّهْنَ فِي السَّلَمِ فَقَالَ حَدَّثَنِي الْأَسْوَدُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَی طَعَامًا مِنْ يَهُودِيٍّ إِلَی أَجَلٍ وَرَهَنَهُ دِرْعًا مِنْ حَدِيدٍ
معلی بن اسد، عبدالواحد، اعمش بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگوں نے ابراہیم نخعی کے پاس سلم میں رہن کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے کہا مجھ سے اسود نے بواسطہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک یہودی سے ایک مدت تک کے لئے غلہ خریدا اور اپنی لو ہے کی زرہ اس کے پاس رہن رکھ دی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment