کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قرض لینےاور قرض ادا کرنے اور تصرف سے روک دینے اور مفلس ہوجانے کا بیان
باب
کیا قرض کے اونٹ کے عوض اس سے زیادہ مسنہ اونٹ دیا جائے۔
حدیث نمبر
2227
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ کُهَيْلٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَقَاضَاهُ بَعِيرًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطُوهُ فَقَالُوا مَا نَجِدُ إِلَّا سِنًّا أَفْضَلَ مِنْ سِنِّهِ فَقَالَ الرَّجُلُ أَوْفَيْتَنِي أَوْفَاکَ اللَّهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطُوهُ فَإِنَّ مِنْ خِيَارِ النَّاسِ أَحْسَنَهُمْ قَضَائً
مسدد، یحیی، سفیا ن، سلمہ بن کہیل، ابوسلمہ، ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اونٹ کا تقا ضا کرنے کے لئے آیا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ اس کو اونٹ دے دو، لوگوں نے عرض کیا، اس کے اونٹ سے بڑی عمر کا اونٹ ہے، تو اس شخص نے کہا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے پورا حق دے دیا، ﷲ تعالی آپ کو پورا بدلہ دے، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کہ وہی دے دو، اس لئے کہ لوگوں میں بہتر وہ ہے، جو قرض اچھی طرح ادا کرے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment