کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قرض لینےاور قرض ادا کرنے اور تصرف سے روک دینے اور مفلس ہوجانے کا بیان
باب
اچھی طرح قرض ادا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2228
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ لِرَجُلٍ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِنٌّ مِنْ الْإِبِلِ فَجَائَهُ يَتَقَاضَاهُ فَقَالَ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطُوهُ فَطَلَبُوا سِنَّهُ فَلَمْ يَجِدُوا لَهُ إِلَّا سِنًّا فَوْقَهَا فَقَالَ أَعْطُوهُ فَقَالَ أَوْفَيْتَنِي وَفَی اللَّهُ بِکَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ خِيَارَکُمْ أَحْسَنُکُمْ قَضَائً
ابو نعیم، سفیا ن، سلمہ ابوسلمہ ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کہ کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ذمہ ایک شخص کا ایک خاص عمر کا اونٹ تھا، وہ آپ کے پاس تقا ضا کرنے آیا، تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو دے دو لوگوں نے اس عمر کا اونٹ تلاش کیا، تو اس سے زیادہ عمر کا اونٹ مل سکا، آپ نے فرمایا وہی اس کو دے دو، تو اس نے کہا آپ نے مجھے پورا پورا دے دیا، ﷲ تعالی آپ کو پورا اجر دے، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں بہتر وہ شخص ہے جو قرض اچھی طرح ادا کرے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment