کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قرض لینےاور قرض ادا کرنے اور تصرف سے روک دینے اور مفلس ہوجانے کا بیان
باب
اس شخص پر نماز پڑھنے کا بیان جس نے قرض چھوڑا۔
حدیث نمبر
2234
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ هِلَالِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ مُؤْمِنٍ إِلَّا وَأَنَا أَوْلَی بِهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ اقْرَئُوا إِنْ شِئْتُمْ النَّبِيُّ أَوْلَی بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ فَأَيُّمَا مُؤْمِنٍ مَاتَ وَتَرَکَ مَالًا فَلْيَرِثْهُ عَصَبَتُهُ مَنْ کَانُوا وَمَنْ تَرَکَ دَيْنًا أَوْ ضَيَاعًا فَلْيَأْتِنِي فَأَنَا مَوْلَاهُ
عبد ﷲ بن محمد، ابوعامر، فلیح، بلال بن علی، عبد الرحمن بن ابی عمرہ ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی مومن نہیں جس کا میں دنیا اور آخرت میں سب سے زیادہ دوست نہیں ہوں، اگر تم چاہو تو یہ آیت تلاوت کرو (النبی اولی بالمومنین) الخ (نبی مسلمانوں پر خود ان کی ذات سے زیادہ مہربان ہیں) چناچہ جو مومن مر جائے اور مال چھوڑے، تو اس کے عصبہ اس کے وارث ہوں گے، جو بھی موجود ہوں، اور جس نے کوئی دین یا اہل و عیال چھوڑا، تو وہ میرے پاس آئے میں اس کا مولی (ذمہ دار) ہوں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment