کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جھگڑوں کا بیان
باب
بعض لوگوں نے کم عقل اور نادان کے معاملہ کو رد کر دیا، اگرچہ امام نے اس کو تصرفات سے نہ روکا ہو۔
حدیث نمبر
2247
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ رَجُلٌ يُخْدَعُ فِي الْبَيْعِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ لَا خِلَابَةَ فَکَانَ يَقُولُهُ
موسی بن اسمعیل، عبدالعزیز بن مسلم، عبد ﷲ بن دینار بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن عمر سے سنا انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص کو بیع میں دھوکا دیا جاتا تھا، تو اس سے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، جب تو خرید و فروخت کرے، تو کہہ دے کہ مجھ کو دھوکہ نہ دو چناچہ وہ یہی کہتا تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment