کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جھگڑوں کا بیان
باب
قرض دار کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے اور مسلمان اور یہودی میں جھگڑا ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر
2246
حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ يَهُودِيًّا رَضَّ رَأْسَ جَارِيَةٍ بَيْنَ حَجَرَيْنِ قِيلَ مَنْ فَعَلَ هَذَا بِکِ أَفُلَانٌ أَفُلَانٌ حَتَّی سُمِّيَ الْيَهُودِيُّ فَأَوْمَأَتْ بِرَأْسِهَا فَأُخِذَ الْيَهُودِيُّ فَاعْتَرَفَ فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُضَّ رَأْسُهُ بَيْنَ حَجَرَيْنِ
موسی، ہمام، قتادہ انس سے روایت کرتے ہیں کہ ایک یہودی نے ایک لونڈی کا سر دو پتھروں سے کچل ڈالا، پوچھا گیا کہ یہ کس نے کیا آیا فلاں فلاں شخص نے ایسا کیا ہے؟ یہاں تک کہ ایک یہودی کا نام لیا گیا تو اس لونڈی نے سر سے اشارہ کیا، وہ یہودی پکڑا گیا، اور اس نے جرم کا اعتراف کیا، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا تو اس کا سر بھی دو پتھروں سے کچلا گیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment