Tuesday, February 15, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2311


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان
باب
اگر کوئی شخص کسی کا پیالہ یا اور کوئی چیز توڑ دے،
حدیث نمبر
2311
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ فَأَرْسَلَتْ إِحْدَی أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ مَعَ خَادِمٍ بِقَصْعَةٍ فِيهَا طَعَامٌ فَضَرَبَتْ بِيَدِهَا فَکَسَرَتْ الْقَصْعَةَ فَضَمَّهَا وَجَعَلَ فِيهَا الطَّعَامَ وَقَالَ کُلُوا وَحَبَسَ الرَّسُولَ وَالْقَصْعَةَ حَتَّی فَرَغُوا فَدَفَعَ الْقَصْعَةَ الصَّحِيحَةَ وَحَبَسَ الْمَکْسُورَةَ وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ حَدَّثَنَا أَنَسٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مسدد، یحییٰ بن سعید، حمید، انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنی ایک بیوی کے پاس تھے تو امہات المومنین میں سے ایک نے خادم کو ایک پیالہ دے کر بھیجا جس میں کھانا تھا، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے ایک ہاتھ (اس پیالہ) پر مارا تو وہ ٹوٹ گیا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس پیالہ کو جوڑا، اور اس میں کھانا رکھا پھر، صحابہ سے فرمایا کہ کھاؤ اور کھانا لانے والے کو اور اس پیالہ کو روک لیا، جب کھانے سے وہ لوگ فارغ ہوئے، تو (دوسرا) صحیح پیالہ واپس کیا، اور ٹوٹا ہوا پیالہ رکھ لیا اور ابن ابی مریم نے بیان کیا کہ ہم سے یحییٰ بن ایوب نے انہوں نے حمید سے، حمید انس سے انس نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے یہی حدیث روایت کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment