کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان
باب
سونا چاندی اور جس چیز میں صرف ہوتی ہے، شرکت کا بیان۔
حدیث نمبر
2327
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عُثْمَانَ يَعْنِي ابْنَ الْأَسْوَدِ قَالَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا الْمِنْهَالِ عَنْ الصَّرْفِ يَدًا بِيَدٍ فَقَالَ اشْتَرَيْتُ أَنَا وَشَرِيکٌ لِي شَيْئًا يَدًا بِيَدٍ وَنَسِيئَةً فَجَائَنَا الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ فَسَأَلْنَاهُ فَقَالَ فَعَلْتُ أَنَا وَشَرِيکِي زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ وَسَأَلْنَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ مَا کَانَ يَدًا بِيَدٍ فَخُذُوهُ وَمَا کَانَ نَسِيئَةً فَذَرُوهُ
عمرو بن علی، ابوعاصم، عثمان بن اسود، سلیمان بن ابی مسلم بیان کرتے ہیں، کہ میں نے ابوالمنہال سے دست بدست بیع صرف کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں اور میرے شریک نے ایک چیز نقد اور ادھار خریدی، ہمارے پاس براء بن عازب آئے ہم نے ان سے اس کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے شریک زید بن ارقم نے ایسا کیا تھا اور ہم نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھا، تو آپ نے فرمایا اگر دست بدست ہو تو لے لو، اگر ادھار ہو تو اس کو چھوڑ دو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment