Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2392


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو اپنے دوستوں سے کوئی چیز مانگے۔
حدیث نمبر
2392
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ إِلَی امْرَأَةٍ مِنْ الْمُهَاجِرِينَ وَکَانَ لَهَا غُلَامٌ نَجَّارٌ قَالَ لَهَا مُرِي عَبْدَکِ فَلْيَعْمَلْ لَنَا أَعْوَادَ الْمِنْبَرِ فَأَمَرَتْ عَبْدَهَا فَذَهَبَ فَقَطَعَ مِنْ الطَّرْفَائِ فَصَنَعَ لَهُ مِنْبَرًا فَلَمَّا قَضَاهُ أَرْسَلَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ قَدْ قَضَاهُ قَالَ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسِلِي بِهِ إِلَيَّ فَجَائُوا بِهِ فَاحْتَمَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَهُ حَيْثُ تَرَوْنَ
ابن ابی مریم ابوغسان ابوحازم سہل سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ایک مہاجر عورت کو جس کے پاس ایک بوڑھا غلام تھا کہلا بھیجا کہ اپنے غلام کو حکم دے کہ ہمارے لیے منبر کی لکڑیاں تیار کرے اس نے اپنے غلام کو حکم دیا تو وہ جنگل کو گیا اور جھاؤ کی لکڑی کاٹ کر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لیے منبر تیار کیا جب وہ تیار کر چکا تو اس عورت نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں کہلا بھیجا کہ منبر تیار ہو چکا نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے کہلا بھیجا کہ اس کو میرے پاس بھیج دو چناچہ وہ لوگ اس منبر کو لے کر آئے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اٹھایا اور وہاں پر چکھا جہاں پر تم دیکھتے ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment