Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2394


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو پانی طلب کرے۔
حدیث نمبر
2394
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو طُوَالَةَ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَارِنَا هَذِهِ فَاسْتَسْقَی فَحَلَبْنَا لَهُ شَاةً لَنَا ثُمَّ شُبْتُهُ مِنْ مَائِ بِئْرِنَا هَذِهِ فَأَعْطَيْتُهُ وَأَبُو بَکْرٍ عَنْ يَسَارِهِ وَعُمَرُ تُجَاهَهُ وَأَعْرَابِيٌّ عَنْ يَمِينِهِ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ عُمَرُ هَذَا أَبُو بَکْرٍ فَأَعْطَی الْأَعْرَابِيَّ فَضْلَهُ ثُمَّ قَالَ الْأَيْمَنُونَ الْأَيْمَنُونَ الْأَيْمَنُونَ قَالَ أَنَسٌ فَهِيَ سُنَّةٌ فَهِيَ سُنَّةٌ فَهِيَ سُنَّةٌ
خالد بن مخلد سلیمان بن بلال ابوطوالہ عبدﷲ بن عبدالرحمن حضرت انس سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے تھے کہ ہمارے پاس رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم ہمارے گھر میں تشریف لائے اور پانی مانگا تو ہم نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایک بکری کا دودھ دوہا پھر اس کو اپنے اس کنویں کے پانی میں ملایا اور میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو دیا ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے بائیں ہاتھ کی طرف اور عمرب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے تھے ایک اعرابی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں طرف بیٹھا ہوا تھا جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پی کر فارغ ہوئے تو حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یہ ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ہیں ان کو دے دیجئے تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس اعرابی کو اپنا بچا ہوا دیا پھر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دائیں طرف والے دائیں طرف والے ہیں خوب سن لو کہ دائیں طرف والے کو دو انس نے کہا اس لیے کہ یہی سنت ہے تین بار آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment