Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2398


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
ہدیہ قبول کرنے کا بیان
حدیث نمبر
2398
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ إِيَاسٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَهْدَتْ أُمُّ حُفَيْدٍ خَالَةُ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقِطًا وَسَمْنًا وَأَضُبًّا فَأَکَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْأَقِطِ وَالسَّمْنِ وَتَرَکَ الضَّبَّ تَقَذُّرًا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَأُکِلَ عَلَی مَائِدَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَوْ کَانَ حَرَامًا مَا أُکِلَ عَلَی مَائِدَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
آدم شعبہ جعفر بن ایاس سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ام حفید نے جو حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی خالہ تھیں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں پنیر گھی اور گوہ ہدیہ کے طور پر بھیجے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے پنیر اور گھی میں سے تو کھا لیا لیکن گوہ کو نفرت کے ساتھ چھوڑ دیا ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے دسترخوان پر کھایا گیا اگر وہ حرام ہوتا تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے دسترخوان پر اسے نہ کھایا جاتا-

No comments:

Post a Comment