Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2415


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
عورت کا اپنے شوہر کے علاوہ کسی کو ہبہ کرنا۔
حدیث نمبر
2415
حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ سَفَرًا أَقْرَعَ بَيْنَ نِسَائِهِ فَأَيَّتُهُنَّ خَرَجَ سَهْمُهَا خَرَجَ بِهَا مَعَهُ وَکَانَ يَقْسِمُ لِکُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ يَوْمَهَا وَلَيْلَتَهَا غَيْرَ أَنَّ سَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ وَهَبَتْ يَوْمَهَا وَلَيْلَتَهَا لِعَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبْتَغِي بِذَلِکَ رِضَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حبان بن موسیٰ عبدﷲ یونس زہری عروہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم جب سفر کا ارادہ کرتے تو اپنی عورتوں کے درمیان قرعہ اندازی کرتے جس کا نام قرعہ میں نکل آتا اس کو اپنے ساتھ لے جاتے اور ہر بیوی کے پاس ایک دن رات رہتے مگر اپنے ساتھ لے جاتے اور ہر بیوی کے پاس ایک دن رات رہتے مگر سودہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بنت زمعہ نے اپنی باری کے دن رات حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا زوجہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو دے دیئے تھے اس سے غرض صرف رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی رضا جوئی تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment