کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
اگر کوئی شخص کسی کو کوئی چیز دے اور دوسرا شخص اس پر قبضہ کر لے لیکن یہ نہ کہے کہ میں نے قبول کیا۔
حدیث نمبر
2421
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ هَلَکْتُ فَقَالَ وَمَا ذَاکَ قَالَ وَقَعْتُ بِأَهْلِي فِي رَمَضَانَ قَالَ تَجِدُ رَقَبَةً قَالَ لَا قَالَ فَهَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تَصُومَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ قَالَ لَا قَالَ فَتَسْتَطِيعُ أَنْ تُطْعِمَ سِتِّينَ مِسْکِينًا قَالَ لَا قَالَ فَجَائَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ بِعَرَقٍ وَالْعَرَقُ الْمِکْتَلُ فِيهِ تَمْرٌ فَقَالَ اذْهَبْ بِهَذَا فَتَصَدَّقْ بِهِ قَالَ عَلَی أَحْوَجَ مِنَّا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِي بَعَثَکَ بِالْحَقِّ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ مِنَّا قَالَ اذْهَبْ فَأَطْعِمْهُ أَهْلَکَ
محمد بن محبوب عبدالواحد معمر زہری حمید بن عبدالرحمن ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں تو تباہ ہوگیا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا ہوا؟ اس نے کہا میں نے اپنی بیوی سے رمضان میں صحبت کرلی آپ نے فرمایا کیا تیرے پاس کوئی غلام ہے؟ اس نے کہا نہیں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا دو مہینے متواتر روزے رکھ سکتا ہے؟ کہا نہیں آپ نے فرمایا کیا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکتا ہے؟ اس نے کہا نہیں ایک انصاری عرق لے کر آئے عرق ایک پیمانہ ہے جس میں کھجوریں تھیں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو لے جا اور خیرات کردے اس نے پوچھا یا رسول ﷲ کیا اس شخص کو دوں جو مجھ سے زیادہ محتاج ہے قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو حق کے ساتھ بھیجا ہے مدینہ کے دو پتھریلے کناروں کے درمیان کوئی گھر ایسا نہیں جو مجھ سے زیادہ محتاج ہو آپ نے فرمایا جا اپنے گھر والوں کو کھلا دے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment