Tuesday, February 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2171


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھیتی اور بٹائی کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں
باب
نصف یا اس کے قریب پیداوار پر کاشت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2171
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَلَ خَيْبَرَ بِشَطْرِ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا مِنْ ثَمَرٍ أَوْ زَرْعٍ فَکَانَ يُعْطِي أَزْوَاجَهُ مِائَةَ وَسْقٍ ثَمَانُونَ وَسْقَ تَمْرٍ وَعِشْرُونَ وَسْقَ شَعِيرٍ فَقَسَمَ عُمَرُ خَيْبَرَ فَخَيَّرَ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْطِعَ لَهُنَّ مِنْ الْمَائِ وَالْأَرْضِ أَوْ يُمْضِيَ لَهُنَّ فَمِنْهُنَّ مَنْ اخْتَارَ الْأَرْضَ وَمِنْهُنَّ مَنْ اخْتَارَ الْوَسْقَ وَکَانَتْ عَائِشَةُ اخْتَارَتْ الْأَرْضَ
ابراہیم بن منذر، انس بن عیاض، عبید ﷲ ، نافع، عبدﷲ بن عمر، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، کہ آپ نے خیبر کے یہودیوں سے غلہ اور پھل کی آدھی پیداوار پر معاملہ کیا، تو اس میں سے آپ اپنی بیویوں کو سو وسق دیتے تھے- اسی وسق تو کھجور اور بیس وسق جو دیتے تھے، حضرت عمر نے خیبر کی زمین تقسیم کی، تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ازوج کو اختیار دیا کہ یا تو زمین اور پانی لے لیں یا ان کے لئے وہی قائم رکھیں (جو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جاری تھا) ان میں سے بعض نے تو زمین کو اخیتار کیا اور بعض نے وسق کو اخیتار کیا، حضرت عائشہ نے زمین ہی پسند کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment