کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قرض لینےاور قرض ادا کرنے اور تصرف سے روک دینے اور مفلس ہوجانے کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو قرض سے پناہ مانگے۔
حدیث نمبر
2232
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ ح و حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَدْعُو فِي الصَّلَاةِ وَيَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ مَا أَکْثَرَ مَا تَسْتَعِيذُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ الْمَغْرَمِ قَالَ إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا غَرِمَ حَدَّثَ فَکَذَبَ وَوَعَدَ فَأَخْلَفَ
ابو الیمان، شعیب، زہری، ح دوسری سند اسمعیل، برادر اسمعیل (عبدالحمید) سلیمان، محمد بن ابی عتیق، ابن شہاب عروہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے ان سے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نماز میں دعا مانگتے تو فرماتے، اے ﷲ میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں، کسی کہنے والے نے عرض کیا، یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کیا بات ہے، کہ آپ قرض سے اکثر پناہ مانگتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ آدمی جب قرضدار ہوتا ہے تو بات کرتا ہے، اور جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ کرتا ہے تو اس کے خلا ف کرتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment