کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان
باب
کھانے وغیرہ میں شرکت کا بیان
حدیث نمبر
2330
حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدٌ عَنْ زُهْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ وَکَانَ قَدْ أَدْرَکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَهَبَتْ بِهِ أُمُّهُ زَيْنَبُ بِنْتُ حُمَيْدٍ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ بَايِعْهُ فَقَالَ هُوَ صَغِيرٌ فَمَسَحَ رَأْسَهُ وَدَعَا لَهُ وَعَنْ زُهْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ أَنَّهُ کَانَ يَخْرُجُ بِهِ جَدُّهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هِشَامٍ إِلَی السُّوقِ فَيَشْتَرِي الطَّعَامَ فَيَلْقَاهُ ابْنُ عُمَرَ وَابْنُ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَيَقُولَانِ لَهُ أَشْرِکْنَا فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ دَعَا لَکَ بِالْبَرَکَةِ فَيَشْرَکُهُمْ فَرُبَّمَا أَصَابَ الرَّاحِلَةَ کَمَا هِيَ فَيَبْعَثُ بِهَا إِلَی الْمَنْزِلِ قال ابوعبدالله اذا قال الرجل للرجل اشرکنی فاذاسکت فيکون شريکه بالنصف
اصبغ بن فرج، عبدﷲ بن وہب، سعید، زہرہ بن سعید اپنے دادا عبدﷲ بن ہشام سے جنھوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو پایا تھا، روایت کرتے ہیں کہ انکو ان کی ماں زینب بنت حمید رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے گئیں اور عرض کیا یا رسول ﷲ اس سے بیعت لیجئے، آپ نے فرمایا یہ چھوٹا ہے، پھر آپ نے سر پر ہاتھ پھیرا اور اس کے لیے دعا کی، زہرہ بن معبد سے روایت ہے کہ انکو ان کے دادا عبدﷲ بن ہشام بازار لے کر جاتے اور غلہ خریدتے، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور ابن زبیر ان سے ملتے اور کہتے، کہ ہمیں شریک کر لو، اس لیے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے تمہارے لیے برکت کی دعا کی ہے اور وہ ان لوگوں کو شریک کر لیتے تو بسا اوقات ایک اونٹ غلہ نفع پاتے اور اس کو گھر بھیج دیتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment